Advertisement

امل کی پہلی سالگرہ بڑی ہی دھوم دھام سے منائی، ایمن خان اور منیب بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی  ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ بڑی ہی دھوم دھام سے منالی۔

اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امل کی سالگرہ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہور ہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ بڑے ہی جوش و خروش سے منائی۔

Advertisement

شوبز ستاروں کی شرکت نے امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کو مزید چار چاند لگائیں۔

امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب سارہ خان، فلک شبیر، صبور علی، نور ظفر خان، مومل شیخ، ندا یاسر، حسن حیات، یاسر حسین اور شہزاد شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل گزشتہ ماہ 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی بناء پر اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کرکے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا۔

 تاہم یہ سالگرہ عاشور کے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version