Advertisement

نوجوانوں کو سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے، وزیراعظم

سیرت النبیﷺ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ  کے مختلف پہلوؤں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام  کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی “القادر یونیورسٹی” کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو القادر یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اسلامی اقدار اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جائے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی ترقی...

وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ یونیورسٹی  میں  کم سے کم وقت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر، برگیڈئیر (ر) جمیل سرور ملک و دیگر شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version