تُرک اداکار انگین آلتان فوٹو گرافر بن گئے

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان فوٹو گرافر بن گئے ہیں۔
تفسیلات کے مطابق تُرک اداکار انگین آلتان اپنی اہلیہ کی محبت میں فوٹو گرافر بھی بن گئے۔
اداکار انگین التان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے اپنی ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے نیلی جینز، سفید شرٹ اور نارنجی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
انگین التان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی اس خوبصورت تصویر کے فوٹو گرافر کو بھی مینشن کیا۔
فوٹو گرافر کے نام میں اُنہوں نے اپنے شوہر انگین التان کا نام لکھا جس کے بعد اداکار کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ انگین التان ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ تصویر لینے کے لیے انگین التان کی اہلیہ نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بہترین شاٹ لینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
علاوہ ازیں انگین التان اور ان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے گزشتہ ماہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی تھی۔
واضح رہے کہ انگین التان کی فوٹو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے او ر اب تک 43 ہزار سے زائد صارفین اداکار کی اہلیہ کی تصویر لائک کرچُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

