ہارون رشید کو مارشل آرٹسٹ بروس لی کی یاد ستانے لگی

پاکستان کے گلوکار ہارون رشید کو مارشل آرٹسٹ بروس لی کی یاد ستانے لگی۔
گلوکار ہارون رشید نے قدرتی حسن سے مالا مال مشک پوری ٹاپ پر چین سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ بروس لی کو یاد کر لیا۔
گلوکار ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی سے بہت متاثر ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ وہ 9 سال کی عمر سے ہی بروس لی کے بہت بڑے مداح ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 16 سال کی عمر تک بروس لی کے مختلف ایکشن کو نقل کیا کرتے تھے۔
ہارون رشید نے کہا کہ وہ بروس لی جیسے کرتب کر کے ان کی طرح ہی بننا چاہتے تھے لیکن17 سال کی عمر میں ان کا رجحان میوزک کی طرف ہوگیا۔
دوسری جانب گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

