Advertisement

شہبازشریف کی گرفتاری ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل

Fawad Chaudhary on the technology and universities system

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کے کیس کی تحقیقات بہت اچھی ہوئی ہیں ،اکتالیس والیم پر مبنی تحقیقات اداروں نے تحقیق کی ہیں۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ احتساب کے تمام اداروں میں مسلم لیگ ن کے دور میں افراد لگائے گئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت،دستاویزی شکل میں ہیں لہذا شہبازشریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کو الزام دینا درست نہیں

Advertisement

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا تھا کا آصف زرداری کیس میں  تریسٹھ والیم  پر مبنی تحقیقات ہیں جبکہ ان افراد کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے احتساب کے اداروں نے اچھا کام کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف ،اصف زرداری  یہ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری پیسے باہر بھیجنے  والے دوسروں لوگوں کے لئے بھی پیغام ہے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ فیٹف کیس پر اپوزیشن نے کس طرح  شور مچایا، ان لوگوں نے  ایک کرپشن کی ہے جبکہ دوسرا پیسہ بیرون ملک بھیجا گیا۔

  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ دہرا جرم ہے اپوزیشن کے منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوام کاپیسہ واپس نہیں آتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version