Advertisement

میر حیات پارٹی سے وفادار رہے، آصف علی زرداری

سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر حیات خان تالپور نے سیاسی دباؤ برداشت کیا مگر پارٹی سے وفادار رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ایم پی اے میر حیات تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایم پی اے میر طارق سمیت سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی۔

اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انھوں نے سیاسی دباؤ برداشت کیا مگر پارٹی سے وفادار رہے۔ میر حیات خان تالپور پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار کارکن تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میر حیات خان تالپور کے لئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ سینئرسیاستدان ، زمیندار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حاجی حیات تالپور کافی عرصے سے علیل تھے،پیر کی صبح 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔

Advertisement

میر حاجی حیات تالپور 13 اپریل 1937 کو میر حاجی فتح محمد خان تالپور کے گھر میں پیدا ہوئے، میر حاجی حیات تالپور ان چند سیاست دانوں میں شامل تھے جنہیں سیاسی حریفوں نے کبھی شکست نہیں دی اور وہ 7بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے 7بار کے ناقابل شکست رکن سندھ اسمبلی میر حاجی...

میر حاجی حیات تالپور 1985 ،1988 ، 1990 ، 1993 ، 1996 ، 2008 اور 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پرویزمشرف کے دور میں 2003 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

میر حاجی حیات تالپورنے گزشتہ عام انتخابات میں بھی صحت کی وجوہات کی بناء پر حصہ نہیں لیا اور ان کے پوتے میر طارق تالپور نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version