علی ظفر کو کس وقت کا شدت سے انتظار؟

پاکستان کے گلوکار اور اداکار علی ظفر عالمی وبا کے خاتمے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا جب مکمل طور پر ختم ہو جائےگی تو وہ دوبارہ مداحوں کے درمیان نظر آئیں گے۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے بےتاب ہیں۔
گلوکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماضی میں امریکا میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک آرٹسٹ کی اصل کامیابی اس کے مداح ہیں۔
واضح رہے کہ علی طفر نے مداحوں کے لیے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی بھی فنکار مداحوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا، مداح ہی ہیں جو کسی فنکار کو نامور بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News