Advertisement

کورونا اور سیلاب سے حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا اور سیلاب میں عوام کی پریشانیوں سے حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگی وارننگ کے باوجود ایمرجنسی بنیادوں پر حالات سے نپٹنے کی صلاحیت میں بہتری نہیں آئی۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں انفراسٹرکچر کا پول کھل گیا ہے، حالیہ بارشوں میں 163 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کئی روز سے گندے پانی میں ڈوبا ہواہے جبکہ اربن فلڈنگ سے نپٹنے کے بروقت انتظامات ہو جاتے تو ان لوگوں کو بچایا جاسکتا تھا۔

سراج الحق  کس کہنا تھا کہ آج کراچی خود کولاوارث سمجھ رہاہے ،بازار، گلیاں اور سڑکیں دلدل سے بھری ہوئی ہیں جبکہ این ڈی ایم اے ادارے کو 15 سال ہو گئے ہیں مگر اب تک اس کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگائے جبکہ جن لوگوں کے مکانات گرے ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version