Advertisement

کورونا وائرس کے لئے قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ

آئیسولیشن سینٹر

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے لئے قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں جس میں ایکسپو سینٹر اور پی ایف میوزیم میں قائم فیلڈ آئیسولیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر مارچ میں کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ قائم کیا تھا، فنڈ میں 3 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں وافر مقدار میں ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے اسپتالوں میں جگہ ہے اس لئے آئیسولیشن سینٹر بند کئے جائیں۔

مزید پڑھیں

کراچی ، PAF میں کورونا مریضوں کے لئے آئیسولیشن سینٹر قائم

سندھ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کےمریضوں کےلیےکراچی میں آئسولیشن سینٹرقائم کردیا۔...

Advertisement

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ فنڈ سے فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کا قیام اور پی پی ایز، کٹس، وینٹیلیٹر اور ادویات خریدی گئی، اس وقت کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں  800 ملین روپے موجود ہیں۔

سید ممتاز علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا شفاف استعمال کیا گیا ہے، فنڈ سے خریداری کی غیر جانبدار آڈٹ فرم سے آڈٹ اور انسپکشن کروائی جا رہی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لئے قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیج کر منظوری لی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version