Advertisement

جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں،عبداللہ عبداللہ

عبداللہ

دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر تمام افغانوں کا مطالبہ ہے، مجھے یقین ہے کہ دونوں وفود دیگر امور کے ساتھ اس بارے میں بھی بات چیت کریں گے

دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین نے کہا کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں ہے تاہم مذاکرات سے دونوں فریق فاتح ہو سکتے ہیں اور امن مذاکرات کا آغاز ایک بہت ہی تاریخی اقدام ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات سے تمام مسائل کو فوری حل نہیں کیا جاسکتا تاہم مذاکرات سے لوگ تشدد میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ اب تک ہم نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت سے الگ ملاقات نہیں کی، اگر بات چیت پر امن طریقے سے جاری رہی تو تمام فریق کی جیت ہوگی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت کوجلد دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت ڈاکٹرعبدااللہ عبداللہ کوجلد...

دوسری جانب سابق افغان صدر حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے آغاز کو بہترین خبر اور ایک حقیقی موقع قرار دیا ہے۔

افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن اے آئی ایچ آر سی نے کہا کہ امن عمل کو وسیع البنیاد اور جامع ہونا چاہئے جبکہ نیٹو کی جانب سے بھی انٹرا افغان مذاکرات کو سراہا گی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version