Advertisement

پاکستان، نیپال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ

پاکستان، نیپال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

 ‏تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی خدمات کو سراہا اور آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ  کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

 دوران ملاقات شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین سیاسی مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا کامیاب انعقاد اور روابط میں فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نیپالی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں۔

مزید پڑھیں

سیکرٹری خارجہ سے نیپال کی سفیر کی الوداعی ملاقات

 سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال نے الوداعی...

واضح رہے گزشتہ روز دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال نے الوداعی ملاقات کی تھی۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات میں سارک کے حوالے سے نیپال کے کردار کی تعریف کی جبکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی کاوشوں کو بھی سراہا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نیپال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version