Advertisement

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے وار جاری

لاڑکانہ

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے وار جاری ہیں، ایک روز میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 6 واقعات رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات نیو بس اسٹینڈ، لوہر کالونی، رتودیرو روڈ و دیگر مقامات پر رونما ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چار سالہ فیضان جاگیرانی، 5 سالہ بچی نصرت جاگیرانی اور 12 سالہ سائرہ شاہ زخمی ہوئے۔

سینٹر انچارج کا کہنا ہے کہ لواحقین متاثرہ بچوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اے آر وی سینٹر لائے، بچوں کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کر دی گئی۔

سینٹر انچارج کا مزید کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے ایک روز میں 6 جبکہ ہفتہ بھر میں 32 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں اوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کتوں کے کاٹنے باعث روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

لاڑکانہ، ایک ہی روز میں بچوں سمیت 10 افراد آوارہ کتوں کا شکار

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے وار جاری ہیں، ایک روز میں مرد...

یاد رہے کہ کندھکوٹ میں بھی تنگوانی شہر میں بھکاری بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا تھا جبکہ آوارہ کتوں نے وحید نامی بچے کو کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کردیا جبکہ کتوں کے خوف سے عمر فاروق نامی بچے نے پانی کے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی۔

کتوں کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگانے والا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والے بچے کی نعش تالاب سے نکال کرورثاء کے حوالے کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version