Advertisement

نیب دفاتر میں ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین نیب کی تعیناتی

چئیرمین نیب  جسٹس جاوید ر اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں  نیب دفاتر میں وزیٹرز کی آمد اور ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیب دفاتر میں کام کرنے والے تمام افسران کووڈ 19کی ممکنہ لہر کے تناظر میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

فیصلے کے تحت نیب دفاتر میں وزیٹرز کی آمد اور ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی جائے گی تاہم مختلف مقدمات میں پیش ہونے والے گواہان اور ملزمان کی نیب میں پیشی کے موقع پر کورونا سے بچاو¿ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ تمام افسران واہلکاران کی نیب دفاتر میں انٹری پر تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا جبکہ بخار اور کھانسی کی صورت میں ان کو متعلقہ ڈاکٹر صاحبان سے رجوع کرنے میں ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ لفٹ میں کوئی بھی ملازم بغیر ماسک کے اندر داخل نہیں ہو گا،ای فائلنگ کو ترجیح دی جائے گی اور اگر ہارڈفائل بھیجنا ناگزیر ہو تو فائل کو سینی ٹائز کر کے بھیجا جائے۔

Advertisement

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ انٹر آفس میٹنگز ویڈیو لنک،اسکائپ پر ہی کرنا بہتر ہو گا اور اگر ذاتی میٹنگز ناگزیر ہو توشرکاء کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ لازمی ہونا چاہیے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اسٹاف اس بات کو یقینی بنائے کہ دفاتر کے کمرے میں موجودٹیبل اور کرسی وغیرہ کو بھی سینیٹائز کیا گیا ہو جبکہ ہیڈ آفس آور رجنل بیو روزان احکامات پر سختی سے عمل کروائیں۔

 اجلاس میں نیب انوسٹی گیشن آفیسر ز اور پراسیکیوٹر زکو کرونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ مجاز معزز عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کومو ثر پیروی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version