شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ، 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لیفٹینٹ ناصر حسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بارودی سرنگ کے حملے میں چار سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، سڑک تعمیر کرنے والوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان میں شاگاتا نشپہ سڑک پر غریوم سیکٹر میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے جبکہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید ایک ہونہار کیڈٹ تھا، لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید نے پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین کارکردگی پر لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کو تربیت مکمل کرنے کیلئے رائل ملٹری اکیڈیمی ڈنٹرون آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News