Advertisement

بالی ووڈ کی اداکارہ بھی سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کے پاکستان کے لوگ تو دیوانے تھے ہی لیکن اب  ان کی خوبصورتی کے دیوانے بھارت سے تعلق رکھنے والے بھی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور بھی پاکستان فلم و ٹی انڈسٹری کی پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوگئیں۔

اداکارہ سجل علی کی بات کریں تو یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی اور حیرت انگیز اداکاری کے چرچے ناصرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد پار بھی ہیں۔

سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سجل کی خوبصورتی کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

سجل علی نے ماضی کے کچھ قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔

سجل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت اور قیمتی یادیں۔

اداکارہ نے اپنے اس کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے سجل علی کی تصویر پر سری دیوی کی بیٹی اور نامور بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے تبصرہ کرتا ہوئے تین دل والے ایموجی بنائے۔

Advertisement

جھانوی کپور کا کمنٹ دیکھنے کے بعد یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ بھی سجل کی خوبصورتی سے مُتاثر ہیں۔

دوسری جانب دو روز قبل جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

جھانوی کپور کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ’خوبصورت‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بوسہ دینے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سجل علی نے بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version