Advertisement

کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں تبدیل کیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

عاصم باجوہ

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ماضی میں نظر اندازعلاقوں کی ترقی کے منصوبے کی وزیراعظم نے اصولی منظوری دے دی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہبی او ٹی کی بنیاد پر منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے کے لیئے کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کی 790 کلومیٹر سب سے مصروف سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں جبکہ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے  قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ایک  ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم باجوہ نے کہا تھا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالز کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کے لیے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version