Advertisement

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا اب ہوا آسان

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کے تناؤ، ذہنی دباؤ ، نیند کی کمی، ہارمونل تبدیلیاں وغیرہ۔

تفصیلات کے مطابق آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے مرد و خواتین دونوں ہی متاثر ہوتے ہیں جو کہ چہرے پر کافی بد نما نظر آ تے ہیں۔

سیاہ حلقوں سے چھڑانے کے لیے مہنگی کریمیں اور کیمیکل والی پروڈکٹس کا استعمال کیےبغیر بھی عادات میں مندرجہ ذیل تجویر کی گئیں چند مثبت تبدیلیاں لا کر ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ٹماٹر کا استعمال

وٹامن سی سے بھرپور لال ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹماٹر قدرتی طور پر نہ صرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ جلد کو ملائم بھی بناتا ہے، ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملاکر آنکھوں کے نیچے لگالیں اور اسے 10 منٹ تک لگے رہنے دیں۔

Advertisement

بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں، مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔

برف کا استعمال

برف کے استعمال سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند اور بہتر ہوجائے گی، برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس سے آنکھوں کے گرس ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے آلوکا استعمال

آلو کے استعمال کو جِلد کے لیے نہاہے مفید قرار دیا جاتا ہے ، آلوؤں کو پیس کر ان کا رس نکال لیں، پھر اس رس میں روئی بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں، 15 منٹ بعد آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

سبز چائے کے ٹی بیگز

Advertisement

سبز چائے کا ٹی بیگ پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر اب اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں اور آنکھیں بند کر کے آرام سے لیٹ جائیں، اس عمل کو بار بار دہرانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version