Advertisement

اقوام متحدہ، عالمگیریت کا اہم مظہر ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمگیریت کا اہم مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ میں اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے استقبالیہ خطبہ دیا اور اقوام متحدہ کی اہمیت اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معزز مہمانوں کو وزارت خارجہ میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں اس تقریب کے انعقاد کے حوالے سے یو این ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آج سے پچھتر سال قبل، دوسری جنگ عظیم کے بعد، آنے والی نسلوں کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے، بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اس عالمی ادارے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایسے وقت پر یہاں جمع ہوئے جب اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کو خطرات لاحق ہیں جبکہ یکطرفہ سوچ اور زینو فوبیا جیسے عوامل سر اٹھا رہے ہیں۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ امن مشنز میں اہم معاون کے طور پر شرکت کرتا چلا آرہا ہے اور ہمیں ان حالات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی بھرپور شمولیت، ہماری اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کمٹمنٹ کا مظہر ہے جبکہ پاکستان، چار دہائیوں سے تین ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا مہاجرین بحران ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ چارٹر کی صریحاً روگردانی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر،اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفراء (ڈپلومیٹک کور)، سابق پاکستانی سفراء خارجہ سیکریٹریز، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور وزارتِ خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version