Advertisement

شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد ہوائی جہاں ان کی ملاقات کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شہید افسر کرنل مجیب الرحمان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی جبکہ امن واستحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ  آج صبح  سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے۔

آپریشن ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا تھا۔  کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو  بھی برآمد  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے افسران میدان جنگ میں اپنے دستے کی قیادت ہمیشہ سب سے آگے رہ کر کرتے ہیں ،کرنل مجیب پاک فوج کی درخشاں مثال لیڈ فرام فرنٹ کی نئی مثال بن گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version