Advertisement

سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا، گورنرسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں سی پیک کے تحت صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں،ان کی جلد از جلد تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے،تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے لئے چینی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ عظیم پاک چین دوستی کا ایک اور ثبوت ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version