Advertisement

انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیا کی وزیر خارجہ محترمہ رچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے پاکستان، افریقہ ٹریڈ کانفرنس کی میزبانی پر کینیا کی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کینیائی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ انگیج افریقہ پالیسی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کینیا کی وزیر خارجہ رچل اومامو نے ٹیلیفونک رابطے اور دورہ ء پاکستان کی دعوت پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ وبائی صورتحال معمول پر آنے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کینیا کے صدر اورو کینیاٹا بھی پاکستان تشریف لائیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version