Advertisement

میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی، آمنہ الیاس

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس سیاہ رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کر دیا۔

آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ماڈل اپنی گہری رنگت کے باوجود بھی دلکش اور پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

آمنہ الیاس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گِرا سکے گی۔

آمنہ الیاس نے لکھا کہ میری جِلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔

Advertisement

ماڈل کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ناصرف اُن کے مداح اُن کی ہمت بڑھا رہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی کمنٹس میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے آمنہ الیاس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کی شادی کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version