Advertisement

اورنج ٹرین کا سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار

اورنج ٹرین

اورنج لائن ٹرین منصوبہ بالآخر پانچ برس بعد مکمل ہوگیا ،25 اکتوبر سے اورنج ٹرین چلے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کہتے ہیں منصوبے کو چلانے کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے سالانہ سبسڈی دی جائے گی ، شہری علی ٹاون سےڈیرہ گجراں تک صرف چالیس روپے خرچ کرکے منزل پر پہنچ جائیں گے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کہتے ہیں ٹرین میں روزانہ اڑھائی لاکھ لوگ سفر کرسکیں گے، ہر اسٹیشن پر ٹرین پانچ منٹ کیلئے رکے گی۔
جنرل مینیجر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق ٹرین کو چھ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی سپلائی دی جائے گی ،جس پر سالانہ تقریباً ایک ارب نوے کروڑ روپے کا بل آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا سسٹم بنایا گیا ہے ایک گرڈ اگر خراب ہوا تو دوسرا سے بجلی فراہمی کا نظام ہے اس ٹرین کا ایک چکر پر چودہ سے سولہ ہزار بجلی کا خرچ آتا ہے، اورنج لائن ٹرین پرڈیرہ گجراں، داروغہ والا، شالامار چوک، میکلورروڈ ، ہائیکورٹ چوک ، مزنگ چوک،چوبرجی اور ملتان روڈ ٹھوکر کے اسٹیشنوں سے شہری سوار ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Next Article
Exit mobile version