Advertisement

باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

عامر خان

برطانوی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا۔

مزید پڑھیں

عائزہ خان کی تصویریں وائرل

پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی تصویریں وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ...

انہوں نے کہا کہ بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر، یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا۔

Advertisement

عامر خان نے کہا کہ حقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا، فلپائن میں مینی پیکئو ئیاؤ کی اس کے ملک کے لیے عظیم خدمات دیکھ چکا ہوں لہذا مجھے علم ہے کہ میں بھی ایسا ہی پاکستان کے لیے کر سکتا ہوں۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہوگا تاہم ہوسکتا ہے کہ میں ایک روز اس پر غور کروں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں سے پوچھنا چاہوں گا کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

برطانوی نژاد باکسر نے کہا کہ میں نے ملک میں بہت سے سیاستدانوں اور آرمی جرنیلوں سے اس معاملے پر نشستیں کی ہیں جنہوں نے ملکی موضوعات پر اتفاق اور اختلاف کیا، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لیے بہترین چاہوں گا۔

Advertisement

عامر خان نے کہا کہ میرے پرانے دوست اور عالمی چمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاؤ نے سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 

Advertisement

واضح رہے کہ برطانوی نژاد باکسر عامر خان  نے بتایا کہ میں بھی پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں، میں بہت سے شعبوں بشمول کھیل، تعلیم، چائلڈ لیبر کو روکنے اور بہت سی چیزوں میں بہت مددگار ثابت ہونا چاہتا ہوں، ہم سب نے ایک روز اس جہاں کو چھوڑ جانا ہے مگر جب تک ہم یہاں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version