Advertisement

مزار قائد پر نعرے بازی، کیپٹن صفدر پولیس اسٹیشن سے رہا

کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انھیں پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

کراچی میں تھانہ بریگیڈ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version