Advertisement

آمنہ حق سے متعلق آمنہ الیاس تنقید کا شکار

پاکستان کی ماڈل آمنہ الیاس سے متعلق کہی جانے والی بات پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماڈل آمنہ الیاس نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں

مری میں برفباری؛ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار اور 7 اہل خانہ بھی شامل

مری میں برفباری سے جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی پولیس کے...

آمنہ الیاس نے کن لوگوں کے لیے آواز بلند کر لی؟

پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے سانولی رنگت اور...

رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب منہ الیاس نے تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دے دیا۔

Advertisement

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے آغاز میں آمنہ الیاس نے کسی کو آواز دے کر اُن کے لیے پراٹھا لانے کو کہا، اُس کے بعد انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی ہوں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ ’دو سال پہلے اگر میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں ، سچ کیا ہے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا جو کہ معذور تھا تو میں اُسے’’لولا نومی‘‘ کہہ کر بلاتی تھی۔

 جبکہ اُس وقت میں محض 6 برس کی تھی، میری کزن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو دو سال تک میں نےاُسے گود میں نہیں اُٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور تھی تب میری عمر 12 سال تھی، میرے ایک اسکول ٹیچر توتلے تھے تو میں اُن سے تتلا کر ہی گفتگو کرتی تھی اُس وقت میں 15 سال کی تھی، اس کے علاہ میں اپنے بہترین دوست کو ٹڈا کہتی تھی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آمنہ الیاس نےکہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کوموٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ آمنہ الیاس نے تین روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رنگت اور موٹاپے کا مذاق بنانا ختم کریں۔ اداکارہ کے اس ویڈیو پیغام کے بعد سے اُن کی ایک دو سال پرانی ویڈیوسوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی تھی جس میں وہ سابقہ ماڈل آمنہ حق کو ’موٹا‘ کہہ رہی ہیں۔

اُس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، جس کی وضاحت میں آج انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے۔

واضح رہے آمنہ نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

اپنی ویڈیو سے آخر میں آمنہ الیاس نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version