Advertisement

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی

کراچی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے بھی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 165 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 165 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے جس کے بعد سونا 1 ڈالرز کمی کے بعد 1903 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1230 روپے پر برقرار رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 230 روپے کمی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version