Advertisement

گندم کی قیمت 1600 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب

پنجاب حکومت نے گندم کی آئندہ فصل کے لئے قیمت 1600 روپےمن  مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں گندم کی آئندہ فصل کے لئے قیمت کا اعلان کردیا گیا۔

‏اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنی کسان دوست پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے گندم کی آئندہ فصل کی قیمت میں 200 روپے من اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ‏ہم نے 2019 اور 2020 کے لیے بھی گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی۔

 سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ‏پچھلی حکومت نے گندم کی قیمت کو 1300 روپے پر منجمد رکھا ، سابق حکومت کے فیصلے کے باعث کسان پس کر رہ گئےتھے اور پیداور میں بھی کمی آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کسانوں کو باعزت طریقے سے اور بروقت ان کی فصل کی پوری قیمت کی ادائیگی یقینی بنائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version