Advertisement

خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرا خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ کی طرف سے ترک وزیر خارجہ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی جانب سے مسلسل واضح اور دو ٹوک موقف اپنانے پر، ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور ترکی کے موقف میں مماثلت، خوش آئند ہے جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس میں جس طرح ترک صدر رجب طیب اردگان نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

ٹیلیفونک رابطے میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version