Advertisement

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو انسٹاگرام سے اَن فالو کیوں کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا تھا کہ عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔

مزید پڑھیں

ہونٹوں کی سرجری کے حوالے سے ہانیہ عامر کی وضاحت

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ہانیہ...

Advertisement

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر اور اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرنے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے عاصم اظہر کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان دوستی ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے اداکارہ ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔

ہانیہ عامر نے واضاحت دی کہ ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سیکھایا ہے۔

گلوکار عاصم نے مزید کہا کہ اداکارہ ہانیہ سے میرا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اورجیسا کے میں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version