Advertisement

عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

عامر خان

برطانوی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں آنے کی خوئش ظاہر کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں

باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

برطانوی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کی...

عامر خان نے فلپائن کے باکسر مینی پکیاؤ کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی سیاست میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ پکیاؤ کو دیکھتے ہیں جنہوں نے فلپائن کی سیاست میں آ کر بہت کام کیا، وہ بھی اسی طرح پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایا میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی پیشکش کو مسترد کردوں۔

انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا ہے۔

Advertisement

باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔

عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب باکسر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپنے فلاحی کاموں کو ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی جاری رکھوں گا اور دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ مقام بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

واضح رہے کہ 33 سالہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ رواں برس 22 فروری کو جوڑے کے ہاں بیٹے زاویار کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version