گلوکارجسٹن بیبر کا اپنی اہلیہ کے لیے پیار بھرا پیغام جاری

گلوکار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر دی ہیں۔
گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کو شادی کا ایک سال مکمل ہو نے کی مبارکباد پیش کی۔
جسٹن بیبر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ آپ کا شوہر ہونا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ زندگی بس کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا کہ میں آپ کو ہمیشہ خوش رکھو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت پیاری لڑکی۔
واضح رہے جسٹن بیبر نے ہولی ، بوائے فرینڈ ، لیٹ می محبت یو ، اور بیبی جیسے بہت سے مشہور گانے گائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

