Advertisement

اداکارعدنان صدیقی کی’ارطغرل غازی‘ کے مقبرے پر حاضری

پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے ’ارطغرل غازی‘ کے مقبرے پر حاضری دے دی۔

اداکارعدنان صدیقی کی ’ارطغرل غازی‘ کے مقبرے پر حاضری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اداکار آج کل تُرکی میں موجود ہیں اور سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکار سلطنت عثمانیہ کے بنیاد رکھنے والے ’ارطغرل غازی‘ کے مقبرے پر موجود ہیں۔

Advertisement

عدنان صدیقی کی جانب سے پسٹ کی جانے والی ویڈیو بناتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کل پاکستان میں ایک بڑی تعداد میں ارطغرل غازی کے مداح موجود ہیں اور ہر ایک ان سے متعلق بہت کچھ جاننا چاہتا ہے لہٰذا میں اسی سلسلے میں آج ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری دینے آیا ہوں۔‘

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ارطغرل غازی قائی قبیلے کے سردار تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں اور فتح اپنے نام کی، اُنہوں نے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں دونوں کے لیے ایک ایسی ریاست بنانا چاہی تھی جہاں خوشحالی ہو اور جہاں ہر ایک کو انصاف ملے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’جب میں نے ارطغرل غازی کا مقبرہ دیکھا تھا تو حیران رہ گیا کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ ان کا مزار ایک بہت بڑی جگہ پر ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے اُن کا مقبرہ سادہ اور چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے اور یہ مقبرہ ارطغرل غازی کی عظمت اور سادگی کو بیان کرتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version