Advertisement

مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری ، ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے

مزار قائد

کیپٹن (ر) صفدر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کا تقدس پامال کردیا اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے کے بعد پہلے مزار قائد پر حاضری دی تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سیاسی نعرے لگوا دیئے۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا دیے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان مزار قائد کے مرکزی گیٹ پر جھگڑا ہوا، ایک کارکن موبائل فون سے فوٹیج بنا رہا تھا، دوسرے کارکن کا دھکا لگنے سے موبائل فون گر گیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا بعدازاں ن لیگ کے کارکنان نے دونوں افراد کے درمیان صلح کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version