Advertisement

پاکستان، کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے

مظلوم کشمیریوں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات کے دوران، بہترین کوآرڈینیشن پر، پاکستانی مشن کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی واضح کامیابی، بین الاقوامی برادری کی جانب سے، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری کاوشوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت، بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت تمام موثر عالمی فورمز پر اٹھانا ہوگاْ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version