Advertisement

سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملہ، وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر حملے پہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی۔

اپنے بیان میں محمود خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ملک وقوم کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک و قوم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ایک غیر انسانی فعل ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں آفیسر سمیت جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور لازوال قربانیاں لائق تحسین ہیں ۔

 یاد رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی حملہ کیا۔

اپنے بیان میں ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت پانچ سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version