Advertisement

عریشہ رضی کس کی بہترین دوست بننا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی نے بتا دیا کہ وہ کس کی بہترین دوست بننے کی خوائش رکھتی ہیں۔

اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کی بھانجی موجود ہے۔

 

عریشہ رضی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکرہ  نے لکھا کہ وہ اپنی بھانجی ’مرحا‘ کی ناصرف خالہ بلکہ بہترین دوست بھی بننا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب عریشہ رضی نے اپنی بہن سارہ رضی کی بیٹی ’مرحا‘ کے ہمراہ کچھ نئی اور دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اُن کی بھانجی ایک جیسے لباس میں ملبوس ہیں۔

Advertisement

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عریشہ رضی اپنی بھانجی کو گود میں اُٹھائے اُنہیں پیشانی پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

عریشہ رضی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی بھانجی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللّہ جب آپ بڑی ہوجاؤں گی اور یہ تصویر دیکھوں گی تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ میں صرف آپ کی خالہ نہیں بلکہ میں آپ کی بہترین دوست بھی بننا چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ کی وہ دوست بننا چاہوں گی جس سے آپ اپنے تمام راز شیئر کرسکیں گی۔‘

عریشہ رضی نے لکھا کہ ’میں آپ کو ہر بہترین مشورہ دینے کی کوشش کروں گی۔‘

اختتام میں انُہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے اتنا پیار کرتی ہوں کہ آپ اس کی پیمائش نہیں کرسکتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر اپنی بھانجی کے ساتھ کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں جن میں عریشہ رضی گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کی بھانجی نے خوبصورت فراک پہنی ہوئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version