Advertisement

پاکستان کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت

ایل او سی

پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیریوں کی ماورایے عدالت قتل عام اور خودساختہ گھیراو اور تلاشی آپریشنز کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زاید کشمیری بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے کلگام اور پلوامہ اضلاع میں بھارتی قابض افواج کے غیر قانونی و غیر انسانی کریک ڈاؤن میں ایک 14 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا جبکہ مزید 4 نوجوان کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیےکہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال بشمول ماورائے عدالت قتل عام، حراستی تشدد و ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت و نوجوانوں کی قید وبند، پیلٹ گنز کا استعمال، اجتماعی سزاء کے طور پر گھروں کی تباہی و دیگر تشدد کے طریقے نہ ماضی میں کامیاب ہویے نہ آئندہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے ان کی اپنی تحریک مزاحمت مزید مظبوط ہو رہی ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری،اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا پر زور دیتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ابتر ہوتی صورتحال کا ادراک کرے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری پر دباو دیتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرردادوں کے تحت کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تلاش کرے تاکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version