نیب کی واحد وابستگی ریاست پاکستان سے ہے،چیئرمین نیب

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی واحد وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین نیب کی ہدایت پر پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کر تے ہوئے تجربہ کار قانونی مشیروں اور سپیشل پراسکیورٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق فاضل عدالتوں میں نیب کی سز دلوانے کا مجموعی تناسب تقریبا 68.8 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کی دیگر اداروں کے مقابلے میں بہترین تناسب ہے۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک466 ارب روپے بد عنوان عناصر سے بر آمد کر کے قانون کے مطابق قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کاقومی ادارہ ہے جس کی کسی جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں ہے، نیب کی واحد وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔
جسٹس جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2019کے مقابلے میں 2020 میں نیب کو زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے جبکہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق، 59 افراد نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے خاتمے میں سارک ممالک کے لئے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے جبکہ ورلڈ اکنامک فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن کے خلاف نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
جسٹس جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ چئیرمین نیب نے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نیب کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کو بڑی کامیابی ملی کہ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے تمام زیر سماعت مقدمات کی قانون کے مطابق پیروی پوری تیاری کے ساتھ کی جائے جبکہ نیب بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

