Advertisement

بھارتی ادکارہ ثنا خان جلد عمرے پر جانے کی خواہشمند

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ثنا خان عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ثنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سات ماہ بعد کعبہ شریف میں ہونے والی نماز کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز...

سابق اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں ثنا خان نے کعبہ شریف جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

‘بگ باس’ شو سے شہرت پانے والی ثنا خان نے رواں ماہ  اسلام کی خاطر بالی ووڈ اور اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جمعرات کو ثنا خان نے لکھا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں ،اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

ثنا خان نے تین زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں جاری تفصیلی پوسٹ میں اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے وجود کے اصل مقصد پر غور کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے یہ سوچ رہی تھیں کہ کیا انسان کے اس دنیا میں آنے کا اصل مقصد صرف دولت اور شہرت کا پیچھا کرنا ہے؟ کیا یہ اس کے فرائض کا حصہ نہیں کہ وہ اپنی زندگی ناداروں کی خدمت میں گزارے؟

یاد رہے کہ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلنے کے تناظر میں حرم شریف میں عبادات کے حوالے سے بعض پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

Advertisement

رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ آج حرم شریف میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ حرم شریف میں 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔

محدود عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام آئیں گے۔

جبکہ دوسرا مرحلہ 14 روز تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version