سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی خاتون
سارہ العنزی نے سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی سعودی خاتون...

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ گینز بک نے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے کھجوروں کے باغ کے طور پراپنے ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔
بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعودکا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی معیاری کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں شہزادہ بدر بن عبداللہ نے الاحسا میں کھجوروں کے درختوں پر مشتمل تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ کھجوروں کے اس تاحد نگاہ پھیلے نخلستان کوعالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کھجور کا سب سے بڑا نخلستان الاحسا نخلستان ہے۔
یہ سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے جس میں 25 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت موجود ہیں۔
اس باغ کو ملنے والی آب وہوا اور پانی نے اس کی افادیت اور بڑھا دی ہے کیونکہ یہ باغ اپنی مخصوص آب وہوا کی وجہ سے پورا سال پھل دیتا ہے۔
کجھوروں کا یہ نخلستان تقریبا 85.4 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ الاحسائ کا نخلستان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News