Advertisement

پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے سب کچھ تباہ ہو گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے تعلیم، صحت، زراعت، بزنس، سب کچھ تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے یونیورسٹیز کے پروفیسرز سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے جہاں انھوں نے اساتذہ کے دھرنے سے خطاب کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ حکومت رات کو صرف ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے، جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی پورے ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان کیلیے شرم کا مقام ہے کہ آج اساتذۂ بھی سڑکوں پر ہیں، ہم یونیورسٹیز کے پروفیسرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیم وصحت کے محکموں کو بھی تباہ کر دیا، چند ہزار اساتذۂ کے مسائل حکومت حل نہیں کر سکتی 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا، یونیورسٹیز کو سہولیات دینی چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت نے آتے ساتھ ہی یونیورسٹیز میں مداخلت شروع کردی ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کو مسلسل التواء میں رکھا جا رہا ہے۔

سراج الحقنے یہ بھی کہا کہ حکومتی مداخلت سے یونیورسٹیز کے بجٹ سٹاپ ہو گئے، اساتذہ کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے اور پی ایچ ڈی سکالرز کیلیے مراعات اور سکالر شپس دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے آج پی ایچ ڈی سکالرز بھی بے روزگار ہیں لہذا جب تک پی ایچ ڈی سکالرز کوملازمت نہیں ملتی ماہانہ وظیفہ دیا جائے جبکہ طلباء و طالبات کیلیے یونیورسٹیز میں نئے ہاسٹلز کیلیے فنڈ جاری کیے جائے اور ریسرچ سکالرز کیلیے ٹیکس میں رعایت کو بحال کیا جائے۔

سراج الحق کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ جبکہ تحقیق کرنے والوں کی مراعات میں کٹوتیاں بند کرے۔ حکومت کنٹینرز کے پیچھے نہ چھپے لوگوں کے مسائل حل کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یونیورسٹیز اساتذہ کے مطالبات کیلیے ساتھ کھڑی ہے جبکہ اساتذہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اساتذہ کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version