ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ فرانس،یونان اور آرمینیا، آذربائیجان تنازعات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے 28 اکتوبر سے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنا تھا اور اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرنا تھیں تاہم ترک وزیر خارجہ کا دورہ ملتوی ہو گیا ۔
میولت چاوش اوگلو ازخود دورہ پاکستان چاہتے تھے، انتہائی سفارتی مصروفیات پر ملتوی کرنا پڑا ترک وزیر خارجہ کے دورے کی آئندہ تواریخ کا تعین کیا جا رہا ہے، اعلان جلد ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

