ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے تمام ریکارڈ توڑدیئے
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر...

ٹک ٹاکر پری ڈول کا ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بیان سامنے آگیا۔
ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندیہمارے لیے ایک بری خبر ہے۔
پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانا اچھا قدم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چند لوگوں کی وجہ سے گندی پھیلی تھی اگر مسائل تھے تو صرف مخصوص اکائونٹ کو بلاک کرنا چاہئے تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار پری ڈول نے کہا کہ دو تین سال کی محنت سے ٹک ٹاکرز نے اپنا نام بنایا ہے پابندی کی وجہ سے ہماری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جائے۔
دوسری جانب پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کی ہے۔
جنت مرزا نے بتایا کہ میں جاپان میں موجود ہوں اور اس ہی دوران مجھے پاکستان سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر موصول ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی رائے دی اور کہا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ ٹک ٹاک پر پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔
جنت مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی ٹیم ہونی چاہیے جو ہر ویڈیو کو پوسٹ سے پہلے ریویو کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
اس سے قبل یاد رہے پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News