’ارطغرل غازی‘ کے ورلڈ ریکارڈ پر انوشے اشرف کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انوشے اشرف نے ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل...
ترکی کا تاریخی ڈرامہ دیرلیس ارطغرل غازی کی اداکار برکو کیراٹلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوکچی خاتون (روشنی خاتون) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برکو کیراٹلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سشیئر کیں ہیں۔
اداکار برکو کیراٹلی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے دلہن کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ارطغرل غازی میں گوکچی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی دلہن کے میک اپ کو بہت پسند کرتی ہیں۔
تاہم اداکارہ نے تصاویر کے عنوان میئں لکھا کہ مجھے یہ میک اپ بہت پسند آیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ برکو کیراٹلی نے ڈرامہ ارطغرل غازی میں جاندار اداکاری کر کے تُرکی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی جگہ بنالی اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والوں نے بھی گوکچی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کے اکاوئنٹ کو فولو کیا ہوا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News