اورنج ٹرین کا سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار
اورنج لائن ٹرین منصوبہ بالآخر پانچ برس بعد مکمل ہوگیا ،25 اکتوبر...
جدید ترین بلٹ’ ٹرین شنکانسین‘ نے 380 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا آزمائشی سفر کامیابی سے طے کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین کی تیز رفتاری کا تجربہ کرایا گیا ہے۔
اس ٹرین کی رفتار موجودہ ٹرینوں کے مقابلے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ زائد ہے۔
خیال رہے کہ ہوا کی مزاحمت کو کم کرنے کے لیے اس کا مخصوص اگلا حصہ اب تک کی ٹرینوں سے زیادہ لمبا ہے۔
علاوہ ازیں جھٹکوں اور ارتعاش کو کم کرنے کے لیے یہ ٹرین نئے سسپنشن نظام سے لیس ہے۔
واضح رہے کہ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کا ارادہ ہے کہ اپریل 2030ء سے ٹرین کا عملی استعمال شروع کر دیا جائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News