عائزہ خان کی تصویریں وائرل
پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی تصویریں وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ...

پاکستان شوبز انڈسٹریکی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
ثناء جاوید اورعمیر طویل عرصے سے دوست تھے, کئی پراجیکٹس پر اکٹھے کام بھی کیا. کئی بار تعلق کی خبر کو جھٹلایا مگر بالاآخر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی میں ہونے والی سادہ سی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتےداروں کی شرکت, دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اپلوڈ کر دیں۔
عمیر جسوال اور ثناء جاوید سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب اچانک سے عمر اور ثناء نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔
ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں شادی کے ملبوسات زیب تن کئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا ہے۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں نے مباکباد دی بلکہ شوبز نگری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فیروز خان نے بھی مباکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو‘
شائستہ لودھی اور ارمینہ خان نے بھی ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو خوشی کے موقع پر شادی کی مباکباد پیش کیں۔
واضح رہے کہ نکاح کی سادہ تقریب کراچی میں انجام پائی جس میں قریبی رشتےداروں کی شرکت کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News