Advertisement

سراج الحق کا فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان کو اس معاملے پر امت مسلمہ کی ترجمانی کرنی چاہئے۔

 سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کویت نے فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کی، پاکستان میں بھی تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان ناکامی ہے جبکہ او آئی سی کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور جب تک فرانس معافی نہیں مانگتا، تب تک اسکے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں یورپی ملک فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ تاریخی قرارداد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات جب حکومت سرپرستی میں ہوں تو مخلتف مذاہب میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے لیے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کوئی مسلمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version