گوجرانوالہ جلسہ، مسلم لیگ نون اور جے یوآئی کے کارکن گتھم گتھا
گوجرانوالہ جلسے سے قبل مسلم لیگ نون اور جے یوآئی کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں کرسی ہٹانے کے معاملے پر نون لیگ اورجے یوآئی کے کارکن لڑپڑے ، دونوں جانب سے خوب لاتیں گھونسے چلے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں جے یوآئی کارکنان کے تشدد سے لیگی کارکن بے ہوش ہوگیا، کارکنان پر تشدد ہوتا دیکھ کر لیگی کارکنان نے بھی جے یوآئی والوں کو دھوڈالا۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ اور عابد رضا کوٹلہ کی جانب سے جی ٹی روڈ پر کنٹینر اٹھانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث عطاء اللہ تارڑ اور عابد رضا کوٹلہ کی انسپکٹر خداد تارڑ سے تلخ کلامی ہوگئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے انسپکٹر کو کنٹینر سائیڈ پر کرنے ہدایت دی جس پر انسپکتر نے عطاء تارڑ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے جانا ہے تو میرے اوپر سے گزر کر چلے جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

