Advertisement

یوٹیوبر زید علی کا شادی سے متعلق معنی خیز پیغام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے شادی سے متعلق معنی خیز پیغام جاری کر دیا۔

کامیڈین زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں

زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو کوئین قرار دے دیا

برطانوی یو ٹیوبر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو کوئین قرار...

یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

Advertisement

زید علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں یوٹیوبر نے لکھا کہ لوگ جلد شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ایک عورت اپنے ساتھ آپ کا رزق لے کر آتی ہے۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگ نوجوانی میں شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔

یوٹیوبر زید علی نے کہا کہ ایسے لوگوں کا ماننا ہے وہ معاشی طور پر جلد شادی کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک عورت اپنی زندگی میں اپنا رزق ساتھ لے کر آتی ہے، اس سے بڑی کوئی برکت نہیں ہے۔

زید علی نے اختتام میں لکھا کہ میں نے خود سے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو اللّٰہ سبحان تعالیٰ کی جانب سے آپ کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version